تھائی لینڈ کے وفد کے انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے حکام سے مذاکرات ،

تھائی لینڈ آٹو موبائل انڈسٹری ، فوڈ پراسیسنگ اور پیکیجنگ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے‘ سری پورن نرگسا، انوسٹمنٹ بورڈ کی تھائی وفد کو اپنے ادارے کی طرف سے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ

پیر 2 مارچ 2015 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء ) تھائی لینڈ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے 8 رکنی وفد نے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ہیڈ آفس میں تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے حکام سے مذاکرات کئے ۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ انوسٹمنٹ بورڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مس سری پورن نرگسا نے اس موقع پر بتایا کہ تھائی لینڈ آٹو موبائل انڈسٹری ، فوڈ پراسیسنگ اور پیکیجنگ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے اور ان شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ بورڈ آف انوسٹمنٹ اور پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ انفارمیشن کے تبادلے اور دیگر کئی شعبوں میں روابط کے ذریعے باہمی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب مس لبنیٰ پٹھان نے تھائی وفد کے ارکان کو مئی 2015 ء میں انوسٹمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والی انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اپنے ادارے کی طرف سے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہ کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں