مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں سرفہرست رکھے بغیرپاک بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے‘ جماعة الدعوة ،
سیکرٹری خارجہ مذاکرات میں بھارتی دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے‘ حافظ عبدالرحمن مکی ، مولانا امیر حمزہ ، حافظ خالد ولید
پیر 2 مارچ 2015 20:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) جماعةالدعوة پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں سرفہرست رکھے بغیرپاک بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے،سیکرٹری خارجہ مذاکرات میں بھارتی دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے،وطن عزیز پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی و تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے،بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام میں تیزی آئی ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ اور حافظ خالد ولید نے کہاکہ بھارت پاکستان سے مذاکراتی عمل میں کبھی مخلص نہیں رہا اور ہمیشہ مذاکرات کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر پر اپنا فوجی قبضہ مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔(جاری ہے)
حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت سرکار کے ہٹ دھرمی والے رویہ کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرے اور کشمیریوں کے اعتماد کو بحال رکھے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیااور ہمیشہ تخریب کاری و دہشت گردی کے ذریعہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر بھی اس کی آٹھ لاکھ فوج مسلط ہے اور نت نئے طریقوں سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے۔ کشمیری پاکستان کو اپنا وکیل سمجھتے ہیں اور الحاق پاکستان کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ہمیں ان کی ہرممکن مددوحمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت مذاکرات اگرمسئلہ کشمیر کی بنیاد پر ہوں اور کشمیری قوم کو حق خود ارادیت ملے تو یہ خطہ امن کا گہوارہ بن جائے گا اور اگر مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو شامل نہیں کیا جاتا توپھریہ پہلے کی طرح اب بھی نتیجہ خیز نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھار ہا ہے لیکن اسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ نہتے کشمیریوں کی شہادتوں سے تحریک آزادی جموں کشمیر اور زیادہ مضبوط ہو گی اور بھارت سرکار کو بالآخر مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری