نابینا افراد کے مطالبات مان لئے‘31مارچ تک وعدے پورے کریں گے‘ سید زعیم حسین قادری،
دو روز میں ایڈہاک نابینا ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارش ‘ کوٹہ ایک فیصد بڑھایا جائے گا‘ ترجمان پنجاب حکومت
پیر 2 مارچ 2015 20:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے نابینا افراد کے مطالبات مان لئے ہیں،31مارچ تک تمام وعدے پورے کر دیں گے، دو روز میں ایڈہاک نابینا ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارش ‘ کوٹہ ایک فیصد بڑھایا جائے گا۔ نابینا افراد سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ ملازمتوں پر پابندی کا اطلاق نابینا افراد پر نہیں ہو گا۔
نابینا افراد کے کوٹے سے متعلق ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی نابینا افراد کے لئے سفارشات تیار کر رہی ہے۔انہوں نے نے پی ٹی آئی کے ترجمان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سپیشل افراد کو معاشرے میں قابل قدر مقام دلانے کے لئے کوشاں ہے۔(جاری ہے)
عمران خان کے لئے یہ افراد نابینا ہوں گے۔
ہمارے لئے تو پیارے پاکستانی بھائی ہیں۔ ہم نے پہلے بھی ان کے مطالبات تسلیم کئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے ان کا کوٹہ بڑھایا تھا۔ حکومت پنجاب نے نابینا افراد کے لئے کوٹہ تین فیصد تک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں انہوں نے سپیشل افراد خاص طور پر نابینا افراد کو کیا مراعات دی ہیں۔ کے پی کے میں بصارت سے محروم افراد سمیت سپیشل افراد سے بے اعتنائی کا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان کسی ڈکٹیٹر سے کم نہیں۔ پی ٹی آئی کو ان کی آمرانہ سوچ نے ہائی جیک کیا ہے۔ تحریک انصاف کے عہدیدار عمران خان کے آمرانہ رویے سے نالاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے حوالے سے اجلاس ،وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر ..
جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں برن پری وینشن واک اور آگاہی سیمینار کا انعقاد
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ
ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن جنرل ہسپتال نے ڈاکٹر نعمان شاہد (مرحوم)کیلئے اجتماعی دعا و قرآن خوانی کرائی ..
ہائیکورٹ کا توہین عدالت کے مرتکب وکیل کی سزا کا تحریری فیصلہ جاری
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
انتخابی اضلاع میں دفعہ 144پنجاب میں سول آمریت کی علامت ہے‘ ملک احمد بھچر
بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
بھارت سے آئے سکھ یاتری کرتار پوراورگورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں حاضری کے بعد لاہور پہنچ گئ
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے