سکھوں کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس آج لاہور میں منعقد ہو گا

پیر 2 مارچ 2015 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) سکھوں کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اعلی سطحی مشاورتی اجلاس چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفارق کی زیر صدارت آج بورڈ سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا جس میں اہم سکھ رہنماء اور مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او ،فوج ،رینجرز ،محکمہ داخلہ اور پولیس واپڈا،امیگریشن ،سمیت دیگر انتظامی و سیکورٹی اداروں کے اعلی افسران شرکت کریں گے اجلاس میں بیساکھی میلہ کے تہوار کی تیاریوں کے سلسلہ میں سیکورٹی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے کی بعد ازں اجلاس چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق بیساکھی تقریبات اور انتظامات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں