خواتین پر تشدد سنگین جرم ہے ، تشدد کا شکار خواتین کی فوری داد رسی کیلئے خصوصی مراکز بنائیں جائیں گے،شہبازشریف،
وزیراعلیٰ نے موٹروہیکلز سسٹم میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی، نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کیلئے ڈیلر وہیکلزرجسٹریشن سسٹم متعار ف کرانے اور ٹوکن ٹیکس نظام میں تبدیلی کا فیصلہ ، سسٹم کے تحت ڈیلرسے رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ جاری ہوگی، محکمہ ایکسائز میں ویجلینس سیل کا قیام عمل میں لایا جائیگا،موٹر وہیکلزنظام میں اصلاحات کے حوالے سے قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں گی،موٹر وہیکلز نظام میں اصلاحات لانے کا پروگرام دور رس نتائج کا حامل ثابت ہوگا،وزیراعلیٰ کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
پیر 2 مارچ 2015 22:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے ان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے -پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔خواتین پر تشددسنگین جرم ہے جس کا سدباب ضروری ہے ۔ تشد کا شکارخواتین کی فوری دادرسی کیلئے خصوصی مراکز بنائے جائیں گے۔
خصوصی مراکز تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی اورانہیں انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔وہ یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے - سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سلمان صوفی نے خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اورموٹروہیکلزسسٹم میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کے دوران موٹروہیکلز سسٹم میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات کے پہلے مرحلے کی منظوری دی -اجلاس میں نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے لئے ڈیلر وہیکلزرجسٹریشن سسٹم(DVR System ) متعار ف کرانے اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا-وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلر وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کے تحت ڈیلرسے رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ جاری ہوگی- ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں ویجلینس سیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا-انہوں نے کہاکہ موٹر وہیکلز نظام میں اصلاحات لانے کا پروگرام دور رس نتائج کا حامل ثابت ہوگا- جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نظام میں بہتری لانے میں مدد ملے گی-ٹوکن ٹیکس کے نظا م میں تبدیلی سے گاڑیو ں کو ادائیگی پر خصوصی سٹکرز جاری کئے جائیں گے -انہوں نے کہاکہ اے ٹی ایمز او راُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔
2مارچ۔2015ء ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی-گاڑی کے مالک کواونر شپ نمبر پلیٹ جاری ہوں گی- گاڑی کی اونر شپ بدلنے پر نمبرپلیٹ بھی تبدیل ہوگی -موٹر وہیکلزنظام میں اصلاحات کے حوالے سے قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں گی-وزیراعلیٰ نے اصلاحات کے پہلے مرحلے کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے مرحلے میں اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے 14روز کے اندر حتمی سفارشات پیش کی جائیں- صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین،معاون خصوصی رانا مقبول احمد ،خواتین اراکین صوبائی اسمبلی ، کرن ڈار،فرحانہ افضل،ڈاکٹر عالیہ آفتاب،راشدہ یعقوب،عظمیٰ قادری،انسپکٹر جنرل پولیس ، متعلقہ سیکرٹریز اوراعلی حکام کی ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت