کسینو معاملے کی تحقیقات کیں،معین نے بھی غلطی تسلیم کر لی،معاملہ نمٹا دیا:چیئرمین پی سی بی

منگل 3 مارچ 2015 13:49

کسینو معاملے کی تحقیقات کیں،معین نے بھی غلطی تسلیم کر لی،معاملہ نمٹا دیا:چیئرمین پی سی بی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء ) پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے کیسینو جانے کے معاملے کی تحقیقات کروائی ہے لیکن جو انکا بیان ہے کہ وہ صرف کھانا کھانے گئے تھے وہ با لکل ٹھیک ہے اور انہوں نے وہاں جانے کی غلطی بھی تسلیم کر لی ہے جس پر معاملے کو یہیں پر ختم کر دیا گیا ہے ۔

پی سی بی بورڈ کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہاکہ معین خان کے ساتھ ان کے ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی انہوں نے معین خا ن سے پورے معاملے کے بارے میں دریافت کیا لیکن انہو ں نے وہی بتایا جو وہ اپنے بیان میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ اور دوست کے ہمراہ کھانا کھانے کے ارادے سے وہاں گئے تھے نہ تو انہوں نے جواءکھیلا ااور نہ ہی ان کی بیوی نے جواءکھیلا ۔

(جاری ہے)

شہریار خا ن نے کہاکہ ان کے کسینو میں جانے کافیصلہ ایک غلط فیصلہ جس پر انہوںنے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا حالانکہ انہوں نے وہاں جا کر کوئی قانون نہیں توڑا اور پی سی بی نے جو تحقیقات کروائی ہیں اس میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا بلکہ وہ کچھ سامنے آیا ہے جووہ پہلے کہہ چکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ معین خان قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہی ہیں اور وہی رہیں گے لیکن وہ اب آسٹریلیا نہیں جارہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں