اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب نے7روز میں34اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کیا،افضال بھٹی
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ،کمشنر اوور سیزکمیشن پنجاب
منگل 3 مارچ 2015 14:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب نے اوور سیز پاکستانیوں کو پنجاب کے مختلف اداروں میں سہولتیں فراہم کرنے اور ان کو در پیش مسائل کے فوری حل کے لئے اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب تشکیل دیا ہے جس نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے-اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب نے ایک ہفتہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کمیشن کو 34شکایات درج کروائیں جن پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قبل از وقت حل کیا گیا ہے -یہ بات کمشنر اوور سیز پاکستانی کمیشن افضال بھٹی نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتائی،ا س موقع پر ڈائریکٹر پولیس کپیٹن (ر) مبین بھی موجود تھے-کمشنر اوور سیز نے دوران بریفنگ بتایا کہ بیرون ممالک میں محنت کر کے پاکستان کو کثیر زر مبادلہ فراہم کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب کے مختلف سرکاری اداروں سے متعلقہ شکایات کے ازالے اور ان کے خلاف ہونیو الے غیر قانونی اقدامات کے سد باب،ان کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیشن نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے اور ایک ہفتہ کے دوران اوور سیز پنجاب کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے متعدد شکایات درج کروائی گئیں جن پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں فوری حل کر کے متعلقہ شکایت کنندہ کو مطلع کیا گیا ،افضال بھٹی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے ضلعی سطح پر بھی کمیٹیاں تشکیل دیں ہیں جن میں ڈی سی او ز اور ڈی پی اوزکے علاوہ عوامی نمائندے بھی ان کمیٹیوں کے ممبران ہو نگے جو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کو مقامی سطح پر حل کریں گی یا براہ راست اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو بھجوائیں گی-کمشنر اوورسیز نے مزید بتایا کہ پاکستان کے تمام سفارتخانوں میں فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں جو بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو براہ راست اوور سیز کمیشن پنجاب کو ارسال کریں گے ،کمشنر اوور سیز نے مزید کہا کہ شکایت موصول ہونے کے 48گھنٹے کے اندر اوور سیز کمیشن پنجاب متعلقہ شکایت کنندہ سے رابطہ کرتا ہے اور ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں حل کر کے اطلاع فراہم کی جائے گی اوران کی شکایات کے ازالے میں بلا وجہ تاخیر کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف کمیشن قانونی کارروائی عمل میں لائے گا
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت