کالعدم تنظیموں سے تعلقات پر قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں تعینات کانسٹیبل گرفتار‘ذرائع

منگل 3 مارچ 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) لاہور میں کالعدم تنظیموں سے تعلقات پر قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں تعینات کانسٹیبل گرفتار۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا نعیم صفدر قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں تعینات تھا اور چند روز قبل پولیس لائنز کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد اسپیشل برانچ کی جانب سے اہلکاروں کی سیکروٹنی میں ملزم کے کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہوا تھا۔ گرفتار کانسٹیبل نعیم صفدر نے افغانستان میں عسکری تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں