معین خان کو کلین چٹ ، اصل وجہ سامنے آگئی

منگل 3 مارچ 2015 15:27

معین خان کو کلین چٹ ، اصل وجہ سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملنے والی کلین چٹ کی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان کیسینو جانے کے معاملے کو میڈیا پر اچھالے جانے کے حوالے سے انتہائی غصے پر تھے اور انہوں نے چیئر مین پی سی بی کو دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے خلاف کارروائی کی گئی تو وہ چیئر مین پی سی بی کے سارے کچے چٹھے پریس کانفرنس کے ذریعے عوا م کے سامنے لے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق معین خان کے خلاف قومی ٹیم کے منیجر کی رپورٹ میں بھی انہیں قصور وار قرار دیا گیا تھا تاہم چیئر مین پی سی بی نے ’’دریا دلی ‘‘ کا مظاہرہ کر تے ہوئے انہیں معافی دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں اور اس کی واضح مثال فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو جنید خان کی جگہ قومی ٹیم میں شمولیت کرنے کی مخالفت کر نا ہے جس کے بعد راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق معین خان جس کیسینو میں گئے تھے وہاں حلال کھانا بھی نہیں ملتا ہے جبکہ وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر گئے تھے اس کے علاوہ چیف سلیکٹر کرائسٹ چرچ کے ساتھ ایڈیلیڈ کے کیسینو میں بھی گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں