سینٹ کے انتخاب میں ن لیگ میں بغاوت ہوجائے گی‘ نرگس فیض ملک

منگل 3 مارچ 2015 16:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سابق پارلیمانی سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخاب میں ن لیگ میں بغاوت ہوجائے گی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ راحیلہ مگسی کو سینٹ کا ٹکٹ دینے پر مسلم لیگ ن میں سخت اختلافات پیداہوگئے ہیں اور پوری جماعت میں اضطرابی کی لہرپیدا ہوگئی ہے ۔مسلم لیگ ن کے کارکنان راحیلہ مگسی کے خلاف جلوس نکالیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ راحیلہ مگسی نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولاہے اور اپنے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس پر کئے ہیں لیکن یہاں کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے ۔الیکشن کمیشن بے بس ہے اور وہ مسلم لیگ ن کا ترجمان بناہوا ہے ۔مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن پردباؤ ڈال کر اپنے امیدواروں کے کاغذات درست قراردلو ارہے ہیں۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھاندلی کا سہارا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں