پنجاب بھر میں463ٹریفک حادثات میں03افراد جاں بحق،350زخمی

منگل 3 مارچ 2015 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 463ٹریفک حادثات میں03افراد جاں بحق جبکہ 350زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ217افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں191ڈرائیورز ،20کم عمرڈرائیور،284مسافراور95پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ106ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت121ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد61حادثات میں73متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ میں33حادثات میں37متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل570متاثر ہونے والوں میں سے461مرد اور109خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں93افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور358فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور119زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر326موٹر سائیکلز64آٹو رکشے65موٹر کاریں43مسافربس13ٹرک، اور49دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں