رکن اسمبلی میاں طاہر کے ” مائیں بہنیں “ کالج جاتی ہیں کے الفاظ پر پنجاب اسمبلی کا ایوان حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے قہقہوں سے گونج اٹھا

منگل 3 مارچ 2015 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں طاہر کے ” مائیں بہنیں “ کالج جاتی ہیں کہ الفاظ پر پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا قہقہہ ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جب وقفہ سوالات جاری تھا تو اسی دوران (ن)لیگ کے میاں طاہر نے کہاکہ میرے شہر میں کالجز میں سہولتیں نامکمل ہیں اور ہماری جو ”مائیں بہنیں “ کالج جاتی ہیں اس پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر اراکین اسمبلی نے قہقہہ لگایا اور کہاکہ مائیں کالج نہیں جاتیں جس پر میاں طاہر اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور ان کاکہنا تھاکہ آپ آ جائیں میں آپ کو دکھاؤں گا کہ کالج جانے والوں میں ہماری مائیں بہنیں بھی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں