انسداد پولیو مہم شہر کی74حساس یونین کو نسلوں میں دوسرے روز بھی جا ری رہی

منگل 3 مارچ 2015 19:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم شہر کی74حساس یونین کو نسلوں میں دوسرے روز بھی جا ری رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تین روزہ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی تمام یونین کو نسلوں میں چلا ئی جا رہی ہے جبکہ گلبرگ،علا مہ اقبال اور عزیز بھٹی ٹاؤن کی چند حساس یو نین کو نسلز بھی پو لیو مہم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے1914پو لیو کی ٹیمیں تین روزہ پو لیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں اورٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پولیو مہم کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں