دہشت گردی کے خاتمے کا متفقہ قومی لائحہ عمل نتیجہ خیز ثابت ہورہاہے‘شہباز شریف،

ملکی بقاء ،استحکام کی جنگ ہر حال میں جیتیں گے ، دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کا امن لوٹائینگے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 19:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاکستان کی سرزمین کو پاک کرنے کا تہیہ کر چکی ہے ۔ دہشت گردوں او ران کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کا متفقہ قومی لائحہ عمل نتیجہ خیز ثابت ہورہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں تیز رفتاری سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

پاکستان کی بقا او راستحکام کی جنگ ہر حال میں جیتیں گے اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کا امن لوٹائیں گے۔ وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل خان، رجب علی خان بلوچ، ارکان صوبائی اسمبلی حاجی ملک محمد وحید، احمد خان بلوچ اور جاوید علاؤالدین ساجد شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں