من پسند افراد کو ملازمتیں دینے ، میرٹ کے برعکس فہرستیں جاری کرنے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے ‘فرید پراچہ

منگل 3 مارچ 2015 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ وہ نابینا حضرات جو اپنے رزق حلال کے لیے سخت سردی میں دھرنا دے رہے ہیں ہمارے معاشرے کا وقار ہیں اور ان پر ظلم کرنے یا ان کے مسائل سے پہلو تہی کرنے والے ہمیشہ اپنے ضمیر کے سامنے مجرم رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ من پسند افراد کو ملازمتیں دینے ، میرٹ کے برعکس فہرستیں جاری کرنے اور ملازمتوں کی ریوڑیاں اپنوں میں بانٹنے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیا کہ ملازمتیں دینے میں میرٹ کی پابندی اور معذور افراد کے کوٹے کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں