انتخابات میں پیسے کا استعمال سیاسی دہشت گردی ہے ،خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوجانا چاہئے‘لیاقت بلوچ
شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے ،5مارچ کا سینیٹ کا انتخاب ممبران اسمبلی سمیت وفاق اور الیکشن کمیشن کا امتحان ہے ،انتخابی نظام کو شفاف بنانے کی ہر کوشش کا ساتھ دینگے ،کسی بھی قسم کی ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کیلئے بدنامی کا باعث ہوگی ‘کارکنان سے گفتگو
منگل 3 مارچ 2015 21:31
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیسے کا استعمال سیاسی دہشت گردی ہے اس کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوجانا چاہئے، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے 5مارچ کا سینیٹ کا انتخاب ممبران اسمبلی سمیت وفاق اور الیکشن کمیشن کا امتحان ہے، جماعت اسلامی ملک میں انتخابی نظام کو شفاف بنانے کی ہر کوشش کا ساتھ دے گی کسی بھی قسم کی ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لئے بدنامی کا باعث ہوگی اگر 2013ء کے انتخابات کی طرح سینیٹ کا انتخاب بھی متنازعہ ہوگیا تو یہ پارلیمانی نظام کیلئے خطر ناک ہوگا اور انتخابات پر کسی کو اعتماد نہیں رہے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق 7/مارچ کو میلاد گراؤنڈ لیہ میں ایک بڑے کسان کنونشن سے خطاب اور عوامی ایجنڈے کا اعلان کرینگے۔(جاری ہے)
ان خیا لات کااظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے دوروزہ تنظیمی دورے کے اختتام پر ملتان سے لاہور روانگی سے قبل کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل راؤ ظفر اقبال، ضلعی امیر میاں آصف اخوانی ، میڈیا ایڈوائزر کنور محمد صدیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو لکیر کا فقیر بننے کی بجائے سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کا طریقہ کار وضع کرنا چاہئے۔ اگر نیت ٹھیک ہو تو راستے نکل آتے ہیں ۔ بعض لوگ پیسوں کے بریف کیس لئے پھرتے ہیں تاکہ ممبران اسمبلی کا ضمیر خرید سکیں ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام کو شفاف بنانے کیلئے ضروری ہے کہ آئین کی دفعہ62،63 پر عمل کیا جائے ۔ اصل کام سیاسی جماعتوں کا ہے کہ اُس فرد کو ٹکٹ نہ دیں جو ضمیر کا سودا کرنے والے اور عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پلان پر عمل در آمد پر کسی کو اعتراض نہیں یہ ایکشن پلان دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے بنایا گیا تھا لیکن پولیس کو دیئے گئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے اور اس ایکشن پلان کو دینی طبقے کو ٹارگٹ کرنے کا ذریعہ سمجھ لیا گیا ہے۔ انہوں نے مساجدو مدارس پر چھاپے اور علماء کرام کو ہراساں کرنے اور اُن کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کرے جو لوگ اس کی آڑ میں اسلام کو بد نام کررہے ہیں ان کیخلاف ایکشن لیا جائے ۔ علماء کرام کی نظر بندی کے احکامات پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کروانا آئین کی خلاف ورزی ہے حکومت بلدیاتی انتخابات کروائے تاکہ عوام کو اُن کا حق ملے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرے گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو