جگ موہن ڈالمیا سے ملنے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کل بھارت جائیں گے

بدھ 4 مارچ 2015 11:29

جگ موہن ڈالمیا سے ملنے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کل بھارت جائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کل جمعرات کوبھارت جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق شہریار خان بھارت میں بی سی سی آئی کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا سے ملاقات کرینگے۔ چیرمین پی سی بی شہر یار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جگ موہن ڈالمیا سے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی اور سیریز پر بات ہوگی۔

(جاری ہے)

جگ موہن ڈالمیا سے ماضی میں بھی اچھے تعلقات تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔

شہریار خان اور جگموہن ڈالمیا کے درمیان ملاقات میں رواں سال کے اختتام پر ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت ہوگی اور سیریز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا۔جگموہن ڈالیما اور شہریارخان دیرینہ دوست بھی ہیں۔اس ملاقات کو پاک بھارت سیریز کے انعقاد کیلئے اہم تصورکیا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں