انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مبرا قرار دیا جائے ‘ سارہ رضا

بدھ 4 مارچ 2015 12:20

انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مبرا قرار دیا جائے ‘ سارہ رضا

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) گلوکارہ سارہ رضا نے کہا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے بے شما ر لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ وہ صرف مسجد، مجالس ،جلسے جلوسوں میں اس ایکٹ کا اطلاق کریں ،انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں کو اس سے مبرا قراردیاجائے ۔

(جاری ہے)

” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاؤ ڈا سپیکر ایکٹ کے باعث شوبز سے وابستہ سینکڑوں افراد کا معاشی قتل عام ہورہا ہے اوران کے گھر کے چولہے بھجتے جارہے ہیں ۔

سارہ رضا نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ مریض کی بیماری کا علاج کرنے کی بجائے اس کو موت کی نیند سلا دیاجائے ،پتہ نہیں کونسے نا اندیش لوگ ایسے احمقانہ مشورے دیتے ہیں ۔اس پابندی کو شوبز سے وابستہ لوگوں کیلئے مبرا قراردیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ 23مارچ کے حوالے سے خصوصی نغمہ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہوں اور اس کے ساتھ ڈرامہ سیریل ”انتہا‘محرم اور چھوٹی “میرے تھیم سانگ عوام میں بڑے میں مقبول ہورہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں