پاکستانی خواتین میں فیشن اور زوق کا معیار یورپین عورتوں سے بہت زیادہ ہے ‘ ماتیرا

بدھ 4 مارچ 2015 12:24

پاکستانی خواتین میں فیشن اور زوق کا معیار یورپین عورتوں سے بہت زیادہ ہے ‘ ماتیرا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) نامور اداکارہ و ماڈل ماتیرا نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین میں فیشن اور زوق کا معیار یورپین عورتوں سے بہت زیادہ ہے ،کسی بھی معاشرے میں عورتوں کے پہناوے سے اس ملک کی عورتوں کی ذہانت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ماتیرا نے کہا کہ دور جدید کے نت نئے لباس کی بدولت خواتین کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں فیشن انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے ۔

ماڈرن لباس ہمیشہ سے میری کمزروری رہا ہے کیونکہ اچھا اور منفرد لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور میں خاص طور پر لباس کے معاملے میں بڑی احتیاط کرتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مستقبل میں صرف معیاری کام کروں کیونکہ ماضی میں جو کچھ ہوا میں وہ دوبارہ دہرانا نہیں چاہتی ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں