لاہور: اریبہ قتل کیس کے ملزمان کی عدالت میں پیشی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 4 مارچ 2015 12:43

لاہور: اریبہ قتل کیس کے ملزمان کی عدالت میں پیشی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : لاہور میں اریبہ قتل کیس کے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا ہے ، اریبہ قتل کیس میں طوبیٰ ، ذیشان اور فاروق کو عدالت میں پیش کیا گیا ، یاد رہے کہ ان تینوں کو اریبہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لیے 8 دن کی مزید مہلت طلب کی تھی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کی ہےاور درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملزمہ طوبیٰ کا کہنا تھا کہ میرا کسی قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں سے سابق خاوند بابر بٹ کے قتل کا کوئی منصوبہ بنایا تھا پولیس نے مجھ پر قتلوں کا الزام لگا دیا ہے میں بے گناہ ہوں اور میری بے گناہی عدالت میں میرے وکلا ثابت کریں گے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں