مدارس کا مزید ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ طالبعلموں کے ڈیٹا کے لیے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب

بدھ 4 مارچ 2015 13:41

پنجاب(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : آئی جی پنجاب نے صوبے میں موجود مدارس کی رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں موجود 127 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ کی جا رہی ہے تاہم مدارس کو مزید ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ مدارس میں پڑھنے والے ملکی اور غیر ملکی طالبعلموں کا ڈیٹا بھی موصول ہو رہا ہے جس کے لیے نادرا حکام کی مدد لی جا رہی ہے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ نیکٹا حکام نے مدارس کو وزرت تعلیم کے ماتحت لانے کی تجویز دی تھی اس کے علاوہ صوبے میں 40 میں سے 10 مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیج دیا گیا ہے فوجی عدالتیں مقدمات کی سماعت جلد ہی شروع کر دیں گی ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں 2 لاکھ 87 ہزار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں