لاہور : سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد جبکہ 9 پولیس اہلکاروں کو بری کر دیا

بدھ 4 مارچ 2015 15:59

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت کی گئی.سانحہ سیالکوٹ کے ملزما ن کی اپیلیں لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کر دیں جبکہ ڈی پی او وقار اسلم سمیت 9 پولیس اہلکاروں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، یاد رہے کہ سیالکوٹ میں منیب اور مغیث دو بھائیوں کو ڈاکو سمجھ کر مشتعل افراد نے قتل کر دیا تھا جس کے بعد اس کیس کے 7 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 6 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی عدالت نے پولیس اہلکاروں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا جبکہ باقی ملزمان کی اپیلوں کو مسترد کرنے کے بعد ان کی سزائیں بر قرار رکھیں.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں