ملک بھرمیں بسنے والی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی کل منائے گی

بدھ 4 مارچ 2015 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) ملک بھرمیں بسنے والی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی کل( جمعرات ) منائے گی ۔ اس سلسلہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں شام بوقت 5بجے منعقد ہوگی جہاں ہندو مذہب برادری کے افراد کے علاوہ اتحاد بین المسلمین کے کئی اہم رہنماء بھی شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

ہولی کے تہوار کو منانے کے حوالے سے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ خالد علی نے کہا کہ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے احکامات کے مطابق تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، اس مرتبہ ہولی کی تقریبات بھر پور طریقہ سے منانے کے لیے تمام ترسیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں