سرکاری شعبے کی طرح نجی شعبے میں بھی خواتین کیلئے نوکری کا کوٹہ مختص کیا جائے گا‘ بیگم ذکیہ شاہنواز
بدھ 4 مارچ 2015 16:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء )وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے ہر سطح پر جاری مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام وراثتی جائیداد کی منتقلی اور لوکل باڈیز میں خواتین کی موٴثر نمائندگی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے متعدد مثالی اقدامات کئے ہیں۔ نئے قوانین متعارف کروانے کے ساتھ بعض پرانے قوانین کی ترامیم کی گئی ہیں جن سے خواتین زیادہ پراعتماد ہوکر قومی و معاشی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے ایکٹ 2012میں ترمیم، ایسڈبل ، خواتین کے تعلیمی اداروں میں خواتین کنٹریکٹرز اور عملے کی تعیناتی، تربیتی کورسوں میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات اور تعلیمی نصاب میں خواتین کے معاشی و معاشرتی کردار کے حوالے سے نئے اسباق متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے کی طرح نجی شعبے میں بھی خواتین کیلئے نوکری کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی بورڈ آف گورنرز میں خواتین کی 33فیصد نمائندگی لازمی قرار دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زچگی سے 30دن پہلے اور زچگی کے 30دن بعد خواتین ورکروں سے سخت کام لینے پر پابندی کی سمری منظور ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم بیسڈ ورکرز کیلئے پالیسی کا مسودہ حتمی رائے کیلئے محکمہ قانون کو بھجوایا جا رہا ہے۔ خواتین کے وراثت کی منتقلی کو یقینی بنانے اور ہراسمنٹ مہم کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت