حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولت مہیا کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ‘ یاسر گیلانی

بدھ 4 مارچ 2015 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولت مہیا کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے جبکہ قوم کے اربوں روپے سڑکوں اور پلوں پر لگا دئیے گئے ہیں عوام کے پاس کھانے کو روٹی نہیں حکمران سڑکیں اور پل بنا کر سمجھتی ہے کہ خوشحالی آ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمیاں مبشر یعقوب، ندیم مبشر سندھو، اکبر علی انجم، میاں محمد علی، شاہ نواز خان، ارشاد سیٹھی، حاجی شوکت، خالد فاروق، زاہد عباس، میاں مظفر اور لالہ محبوب اکبر کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اصولی موقف ہے کہ عوام کو تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات دے کر ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی، آبادی میں اضافہ، دہشتگردی اور صدمات کی وجہ سے پوری قوم ذہنی مریض بن چکی ہے جس کی وجہ خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں