آلو کے کا شتکاروں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ دلا نے اور ما رکیٹ میں استحکام لا نے کیلئے ملک سے آلو کی بر آمد شروع ہو گئی ، 30ہزار میٹرک ٹن سے زائد آلو ملائیشیا ،سری لنکا ،روس اور متحدہ عرب امارات کو بجھو ایا جا چکا ہے

صوبا ئی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کا کمشنر آفس میں اجلاس سے خطاب

بدھ 4 مارچ 2015 17:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) صوبا ئی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ آلو کے کا شتکاروں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ دلا نے اور ما رکیٹ میں استحکام لا نے کیلئے ملک سے آلو کی بر آمد شروع ہو گئی ہے ، ابتک 30ہزار میٹرک ٹن سے زائد آلو ملائیشیا ،سری لنکا ،روس اور متحدہ عرب امارات کو بجھو ایا جا چکا ہے ۔بدھ کو یہ بات انھوں نے کمشنر آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن سہیل شہزاد نے بھی شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال آلو کی بمپر فصل ہو ئی ہے اور حکومت ملکی ضروریات سے زائد تمام آلو بر آمد کر ے گی تاکہ کسانوں کومعاشی بحران سے بچا یا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آلو کی بر آمد شروع ہو نے سے ما رکیٹ میں استحکا م آیا ہے اور قیمت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو کھا د کی خریداری میں 10ارب روپے اور چاول کی فروخت میں 5ارب روپے کی سبسڈی کے اعلا ن پر مکمل عمل درآمد کیا جا ئے گا اور اس کیلئے طریقہ کار کسانوں کی مشاورت سے طے کیا جا رہا ہے ۔

دریں اثنا ء ساہیوال کی غلہ منڈی سبزی منڈی او ر فروٹ منڈی کے تاجروں کے ایک وفد نے بھی صوبا ئی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جا وید سے ملاقات کی اور ان کی توجہ شہر سے منڈیوں کی منتقلی میں ہو نے والی تاخیر کی طرف دلا ئی اور کہا کہ نئے تاجروں کو بھی ان منڈیوں کی دوکانوں کی الا ٹمنٹ میں شامل کیا جا ئے جس پر صوبا ئی وزیر نے ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں