جماعت اسلامی لاہور حلقہ خواتین کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر کنونشن سنگ میل ثابت ہوگا،اسلام نے عورت کو وراثت میں حق دے کر معاشی طورپر مضبوط کیا‘امیرجماعت اسلامی لاہورمیاں مقصوداحمدکا بیان
بدھ 4 مارچ 2015 17:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلام کا انقلابی پیغام معاشرے کے تمام کمزور طبقات کو حقوق کا تحفظ فراہم کرتاہے۔ ہمارے معاشرے میں خواتین کا ان کی حیثیت کے مطابق عزت ومقام نہیں دیاجاتا۔ عورت کے قصیدے پڑھنا بہت آسان لیکن اس کے جذبات کو محسوس کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر 8مارچ کو عظیم الشان خدیجة الکبریٰ کانفرنس خواتین کے حقوق کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ عورتوں کو اپنی معاشی ترقی کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کرنا ہوگا۔ دین اسلام نے عورت کو وراثت میں حق دے کر معاشی طور پر مضبوط کیا۔(جاری ہے)
گھر اور بچوں کی ذمہ داری دے کر بااختیار بنایا ہے۔ اختیارات کا استعمال عورت کو خود مختار بناتا ہے کہ وہ مشکل حالات سے نمٹ سکتی ہے جبکہ ضرورت کے تحت اپنے اختیارات کا صحیح استعمال کرکے باہر بھی نکل سکتی ہے۔
لیکن عورت کی مرد کے شانہ بشانہ کام کرنے کی خواہش نے اسے گھر اور بچوں سے دور کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے میں مرکزی اہمیت کی حامل ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی عزت اور مساوات کی بنیاد پر حق تلفی کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرد اور عورت کی تمیز معاشرے میں توازن کوقائم رکھنے کے لیے ہے۔ اللہ نے مرد اور عورت کے درمیان فرق تو رکھا ہے لیکن تفریق نہیں رکھی ۔عورت کے بااختیار ہونے کاہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ مادر پدر آزاد ہوجائے بلکہ اسے اپنے اختیارات کا استعمال ،اپنا مقام سمجھتے ہوئے حدود وقیود میں رہ کر کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری