سرمایہ دارحکمران مزدوروں کااستحصال کرنے سے بازرہیں، ہمارے مزدور،محنت کش اورکسان چکی کے دوپاٹوں کے درمیان پس رہے ہیں،حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کرے
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی کا بیان
بدھ 4 مارچ 2015 17:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء )پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سرمایہ دارحکمران مزدوروں اورکسانوں کااستحصال کرنے سے بازرہیں،ان بیچاروں کوزندہ درگورنہ کیا جائے۔مہنگائی سے بڑے بڑے سرمایہ دار اورصنعتکارفائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ عام آدمی بے موت ماراجاتا ہے۔ غیورمزدور،محنت کش اورکسان اپنی قوت برداشت سے زیادہ مہنگائی کابوجھ اٹھاسکتے ہیں اورنہ حکومت کی زیادتی برداشت کر نا ان کے بس میں ہے ۔
ان بیچاروں کو ریلیف کے نام پرہربار دھوکادیا گیا ۔حکومت مہنگائی کے سدباب کیلئے عام دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کی بجائے بڑے بڑے ٹریڈرز پرہاتھ ڈالے جواجناس کی قیمت مقررکرتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے دباؤکی بدولت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانے کارسک نہیں لیا ،حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کرے ۔(جاری ہے)
بدھ کو اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کایوٹیلیٹی سٹورزکوچینی پرسبسڈی نہ دینا غریب پرخودکش حملے کے مترادف ہے ۔
افسوس پاکستان کی حکمران اشرافیہ کوناداراورمفلس طبقات کی مشکلات کااحساس تک نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام پران کی قوت برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالناانتہائی ظلم اورزیادتی کے زمرے میں آتا ہے۔حکومت کی طرف سے عوام کیلئے ریلیف پیکیج محض اعلانات تک محدودہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی سے ملک میں پسماندگی اورناخواندگی مزیدبڑھ گئی ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پرمجبورہوگئے جبکہ حکمران صرف وہ منصوبہ بناتے ہیں جہاں سے انہیں زیادہ سے زیادہ کمشن ملے ۔ لاہورمیں میٹروبس منصوبہ کی بدترین ناکامی کے باوجود راولپنڈی سے اسلام آباد تک میٹروبس شروع کرنے اوراب ملتان میں میٹروبس منصوبہ بنانے کااعلان عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے والی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرعوامی فلاحی منصوبوں پرکام کرے گی جس سے عام آدمی کامعیار زندگی بلندہوگا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر