تعلیم کے شعبہ میں مزید بہتری لا کر ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں،عوام قابل ،ایماندار اور مخلص لوگوں کو جب منتخب کرے گی تو ترقی کی راہ ہموار ہو گی،جعلی ڈگری ہولڈر جب پارلیمنٹ میں آئیں گے تو پھر تعلیمی ترقی کے خواب ادھورے ہی رہیں گے
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکا خیل کا تقرب سے خطاب
بدھ 4 مارچ 2015 17:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ سے ترقی کی راہیں کھلیں گی، تعلیم ہی وہ شعبہ ہے جس میں مزید بہتری لا کر ہم ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں، تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے محنت کی ضرورت ہے۔ جعلی ڈگری ہولڈر جب پارلیمنٹ میں آئیں گے تو پھر تعلیمی ترقی کے خواب ادھورے ہی رہیں گے پھر کرپشن، اقرباء پروری اور رشوت خوری کا رواج ہو گا۔
عوام قابل ،ایماندار اور مخلص لوگوں کو جب پارلیمنٹ میں بھیجے گی تو ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کے زیر اہتمام سہ ماہی اسٹڈی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان تبدیلی کے لیے ہر اول دستہ ہیں۔(جاری ہے)
طلبہ تعلیمی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ تعلیمی نظام کی بہتری سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
جمعیت کے زیر اہتمام طلبہ کی کونسلنگ کا نظام مستقبل میں بہتر نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔صہیب الدین کاکا خیل کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تعلیمی ترقی از حد ضروری ہے ۔تعلیمی بجٹ میں اضافہ کر کے فروغ تعلیم کے لیے جامع پالیسی بنائی جانی چاہیے ۔ جمعیت کے زیر اہتمام کوئٹہ، میرپور، راولپنڈی ،اسلام آباداور لاہور میں بڑے ونٹراسٹڈی کیمپ کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں درجنوں کوچنگ سینٹرز میں طلبہ کی مفت رہنمائی کی جا رہی ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ طلبہ کی بہتر رہنمائی کی ہے، ملک کی تعمیر اور ترقی کے لئے طلبہ محنت کو اپنا شعار بنائیں کیوں کہ طلبہ ہی اس دیس کا مستقبل ہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبدالمقیت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے دوران برف باری کی دجہ سے تعطیلات ہوتی ہیں، سخت موسم میں طلبہ کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنامشکل ہو جاتا ہے۔طلبہ کی ایک بڑی تعداد اس سخت ترین موسم میں تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی اس لئے جمعیت ان علاقوں کے طلبہ کے لئے دیگر شہروں میں ونٹر اسٹڈی کیمپس کا انتظام کرتی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی نقصان نہیں ہوتا۔ کئی سالوں سے ہزاروں طلبہ ان اسٹڈی کیمپس سے اپنی تعلیم کے حوالے سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ہر سال سینکڑوں طلبہ کو ان کیمپس کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔دریں اثناء طویل ونٹر اسٹڈی کیمپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں مہمانان نے حسن ِکارکرِدگی کے انعامات تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ اسٹڈی کیمپ تین ماہ سے زائد عرصہ جاری رہا ۔طلبہ کو قیام اور طعام کی سہولیات مہیاء کی گئیں۔اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ان کیمپس کے انعقاد کو عوام میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال شرکاء کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار