حکومتِ پنجاب کا ای سٹیمپنگ پروگرام حکومتی آمدنی میں اضافہ کرے گا اور شہریوں کوممکنہ فراڈ سے بچائے گا‘ ڈاکٹر عمر سیف،
آن لائن نظام کے تحت اب ایک خود کار طریقہ سے نزدیکی بینک میں سٹیمپ ڈیوٹی جمع کرائی جائیگی اور وہیں سے اشٹام پیپر ملے گا
بدھ 4 مارچ 2015 19:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ ان کا ای ۔سٹیمپنگ پروگرام نہ صرف حکومت ِ پنجاب کی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرے گا بلکہ شہریوں کو جائیداد کے لین دین میں ممکنہ فراڈ سے بھی بچائے گا۔ انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے باہمی اشتراک سے الیکٹرانک اشٹام پیپر کا پائلٹ پراجیکٹ رواں مالی سال کے دوران گوجرانوالہ میں کام شروع کر دے گا۔
اس منصوبے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ روائتی طریقہء کار کے مطابق پراپرٹی کی خریدو فروخت کے موقع پر جو اشٹام پیپر استعمال ہوتے ہیں وہ ڈسٹرکٹ ٹریژری آفس سے لیے جاتے ہیں لیکن اس نظام میں نقلی یا جعلی اشٹام پیپر ز کی تصدیق یا خرید و فروخت کو روکنا مشکل کام ہے۔(جاری ہے)
جس سے ہر سال حکومت کو سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پی آئی ٹی بی نے اس مسئلے کے حل کیلئے ای ۔سٹیمپنگ یعنی آن لائن اشٹام پیپر کا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب ایک خود کار طریقہ سے نزدیکی بینک میں سٹیمپ ڈیوٹی جمع کرائی جائے گی اور وہیں سے اشٹام پیپر ملے گا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ سابقہ طریقے میں شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر بھی لگانا پڑتے تھے لیکن ای۔ سٹیمپنگ میں ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔اس عمل میں نادرا کے ذریعے اصل خریدار یا فروخت کنندہ کی شناخت بھی ہو گی جس سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے واقعات میں واضح کمی آئے گی جبکہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گڈ گورننس پروگرام کی طرف بھی اہم پیش رفت ہو گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ