سینیٹ انتخابات ،پنجاب اسمبلی کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جمعرات 5 مارچ 2015 12:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں پولنگ کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کے اطراف سے گزرنے والی شاہرائیں عام ٹریفک کے لئے مکمل بند رکھی گئیں ۔ کسی بھی نا خوشگوارواقعہ سے بچنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے علاوہ ایلیٹ کے کمانڈوز بھی تعینات رہے ۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کے اطراف میں واقع بلند عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات رہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں