دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8مارچ کو منایا جائیگا

جمعرات 5 مارچ 2015 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8مارچ کو منایا جائے گا ۔خواتین کا عالمی دن سب سے پہلے 1900ء میں منایا گیا اور اس وقت سے لے کر اب تک ہر سال یہ عالمی دن 8مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،جلسے ،جلوس، ریلیاں، مذاکرے اور اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔اخبارات اور نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں