سینیٹ انتخابات ‘ پنجاب اسمبلی میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ پر انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام، دونوں جماعتوں کے اراکین کا شور شرابہ، راجہ ریاض کی نعرے بازی ‘پولنگ عارضی طور پر روکنا پڑی‘ پولنگ کا عمل بعد میں بلا رکاوٹ مکمل

جمعرات 5 مارچ 2015 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات کے موقع پر لاہور میں پنجاب اسمبلی میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے (ن) لیگ پر انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام، دونوں جماعتوں کے اراکین کا شور شرابہ، راجہ ریاض کی نعرے بازی کے باعث پولنگ عارضی طور پر روکنا پڑی تاہم بعد ازاں پولنگ کا عمل کسی رکاوٹ کے بغیر پورا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سینیٹ انتخابات کی پولنگ کے موقع پرپنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے (ن) لیگ پر انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا،جس پر پولنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔

پیپلز پارٹی کے راجہ ریاض نے الزام عائد کیا کہ بیلٹ پیپرز باہر رکھ کر مہریں لگائی جا رہی ہیں اور پھر تصدیق کیلئے کاپیاں وزیراعلیٰ کے کمرے میں پہنچائی جاتی رہیں، ہمارے ووٹرز کو حراساں کیا جا رہا ہے۔ جس پردونوں جماعتوں کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا، مسلم لیگ(ن) کے اراکین نے موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی نے شکست دیکھ کر شور مچانا شروع کیا، لیگی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں