سینیٹ انتخابات ، (ن) لیگ کا پنجاب کی سینیٹ کی 7جنرل سمیت 11نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ

جمعرات 5 مارچ 2015 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کی7جنرل سیٹوں سمیت 11نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ کرلیا ، پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن نے جنرل سیٹ پر27ووٹ حاصل کئے جنہیں 10حکومتی اراکین نے بھی ووٹ دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کیاہے اور سینیٹ انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 337ووٹ ڈالے گئے مسلم لیگ (ن) کے 4اراکین اسمبلی بیماری یا دیگر وجوہات کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈا ل سکے جبکہ الیکشن کمیشن نے 15ووٹوں کو مستر دکر دیا ہے اور سینیٹ انتخابات کے نتائج کے مطابق جنرل نشست پر 337ووٹ ڈالے گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں پرویز رشید نے 44، غوث بخش نیازی نے 43،سلیم ضیاء نے 42،چودھری تنویرنے 41،مشاہد اللہ خان نے41،نہال ہاشمی نے 41اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے 43ووٹ حاصل کئے جبکہ خواتین کی نشستوں پر عائشہ رضا فاروق کو 146، نجمہ حمید کو 157جبکہ ٹیکنوکریٹس کی سیٹ پر پروفیسر ساجد میر کو 149اور راجہ ظفر الحق کو 157ووٹ ملے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی 11نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے اور پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن کو 27ووٹ ملے ہیں اور نوشیر لنگڑیا ل کو 21ووٹ ملے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں