جیلانی پار ک میں جاری جشن بہاراں فیسٹیو ل میں کسانوں نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سٹال کو بہترین سٹال قرار دیدیا،

کسانوں کو اعلیٰ معیار کا تصدیق شدہ بیج فراہم کر رہے ہیں،بہت جلد تمام سبزیوں کے بیج بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوں ‘ خاقان بابر

جمعرات 5 مارچ 2015 21:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) جیلانی پارک میں جاری جشن بہاراں فیسٹیول میں کسانوں نے کمنٹس بک میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سٹال کو بہترین سٹال قرار دیتے ہوئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیجوں سے ملنے والی پیداوار کو بے پناہ سراہا ۔ نمائش میں ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن خاقان بابر کے علاوہ پارلیمنٹرین ،بیورو کریسی و سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سٹال کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خاقان بابر نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کسانوں کو اعلیٰ معیار کا تصدیق شدہ بیج فراہم کر رہی ہے اور بہت جلد تمام سبزیوں کے بیج بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید کی سرپرستی میں یہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے اور کسانوں کو بھی اس ادارہ پر بھرپور اعتماد ہے ۔ انہوں نے کسانوں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ۔ ایم ڈی سی سیڈ کارپوریشن خاقان بابر کسانوں میں پمفلٹ ، کی کین ، گھڑیاں اور سالانہ کیلنڈر بھی تقسیم کیے اور انہیں نمائش کے بعد اپنے دفتر میں چائے پر مدعو کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں