سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کلین سویپ پر کارکنوں کا بھرپور جشن ،

کارکن پھولوں کے ہار اور مٹھائیاں لے کر اسمبلی کے باہر پہنچ گئے ،قیادت کے حق میں نعرے

جمعرات 5 مارچ 2015 21:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے کلین سویپ پر کارکنوں نے بھرپور جشن منایا ،ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد کارکن نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دینے کیلئے پھولوں کے ہار اور مٹھائیاں لے کر اسمبلی کے باہر پہنچ گئے اور قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ،اسمبلی کی سکیورٹی نے مرکزی دروازہ بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کلین سویپ کی خوشی میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پارٹی پرچم لے کر پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ گئی جبکہ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا گیا ۔ غیر سرکاری نتائج کے بعد اسمبلی سے باہر آنے پر کارکنوں نے نو منتخب سینیٹرز کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی جبکہ اس موقع پر کارکنوں میں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ نو منتخب سینیٹرز نے مبارکباد دینے کے لئے آنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ۔ کارکنوں کی بڑی تعداد کے پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے پر جمع ہونے کے باعث اسمبلی کی سکیورٹی نے مرکزی دروازے کو بند کر دیا اور کارکنوں کے پیچھے ہٹنے پر دوبارہ دروازہ کھولا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں