لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے ملک میں صنعتی انقلاب لائیں گے،اقتصادی راہداری منصوبے میں تمام صوبوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا؛ممنون حسین،

بدعنوانی قومی خزانے کو نقصان اور قوم کو مفلوج کررہی ہے ،قوم کرپٹ عناصر کا محاسبہ کرے؛صدر مملکت کا ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 5 مارچ 2015 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اگلے تین سالوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے ملک میں صنعتی انقلاب لائیں گے ،اقتصادی راہداری منصوبے میں تمام صوبوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا، بدعنوانی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ قوم کو مفلوج کررہی ہیں ،آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ،صدر ممنون حسین نے روایتی میلے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلے ہماری روایات کے عکاس ہیں،نیا دور ترقی اور خوشحالی پاکستان کا ہے ،قوم نے ترقی کے نئے مواقع کیلئے سخت محنت کی ہے ،قوم کی سمت ملک میں بہار کے نئے موسم کی نوید سنا رہی ہے ،صدر نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا، بجلی بحران ختم ہوتے ہیں صنعتی انقلاب آئے گا،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں تمام علاقوں کے مفاد کا تحفظ کیا جائیگا، قومی اقتصادی راہداری میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے،صدر نے کہا کہ محنت کے لئے چین کو مثال بنانا ہوگا اور بدعنوانی قومی خزانے کو نقصان او قوم کو مفلوج کررہی ہے،قوم بدعنوان عناصر کا محاسبہ اور سماجی بائیکاٹ کرے ،انہوں نے کہا کہ ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے میں موثر ثابت ہوگا،ملک میں امن لانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں