فیڈرل بورڈ آف ریونیو آر ٹی او لاہور کی جانب سے ایس آر او 1125کے تحت ریفنڈ درخواستیں وصول نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لے‘ لاہور چیمبر آف کامرس
جمعرات 5 مارچ 2015 23:21
لاہور ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ( لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ آر ٹی او لاہور کی جانب سے ایس آر او 1125کے تحت ریفنڈ درخواستیں وصول نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیں کیونکہ اس سے کاروباری برادری کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لاہور چیمبر کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ آر ٹی او لاہور 4اکتوبر2013ء سے ایس آر او 1125کے دائرہ کار میں آنے والے پانچ سیکٹرز سے ریفنڈز کی درخواستیں وصول نہیں کررہا حالانکہ ملک کے بقیہ آر ٹی اوز سیلز ٹیکس ریفنڈ رولز کے رول 33کے تحت یہ درخواستیں وصول کررہے ہیں۔
لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس صورتحال کا نوٹس لیں کیونکہ اس معاملے کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے بھاری ریفنڈز رک جانے سے ایکسپورٹرز اور مینوفیکچررز کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے صنعتی یونٹس بند بھی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ریفنڈز کا معاملہ جلد از جلد نمٹایا جائے کیونکہ بعض اوقات اس عمل میں مہینوں صرف ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ بجلی و گیس کے بحران سمیت دیگر مسائل نے پہلے ہی صنعتی شعبے کو پریشان کررکھا ہے ایسے میں آر ٹی او لاہور کی جانب سے ریفنڈز کلیم وصول نہ کرنے سے صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز جلد از جلد جاری کرنے کے احکامات کے باوجود پانچ سیکٹرز کی جانب سے ریفنڈز کی درخواستیں وصول نہ کرنا تشویشناک ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ خود اس صورتحال کا نوٹس لیں اور آر ٹی او لاہور کو ایس آر او 1125کے تحت پانچ سیکٹرز سے ریفنڈز کی درخواستیں وصول کرنے کے احکامات صادر کریں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم