پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک، غیر فعال قرضہ جات غیر فعال قرضہ جات میں 34 فیصد کمی کے ساتھ 6106.88 ملین روپے سے 4058.18 ملین روپے رہ گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 23:23

لاہور ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء (پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ غیر فعال قرضہ جات غیر فعال قرضہ جات میں 34 فیصد کمی کے ساتھ 6106.88 ملین روپے سے 4058.18 ملین روپے رہ گئے ہیں ۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کو بینک کی کارکردگی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2015ء تک غیر فعال قرضہ جات مزید کم کئے جائیں گے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

انہیں بتایا گیا ہے کہ بینک نے دوران سال ساڑھے گیارہ ارب روپے کے قرضہ جات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور فصل خریف 2015ء کیلئے قرضہ جات کا اجراء اپریل 2015ء سے شروع کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بینک کی آٹو میشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تمام برانچوں کو آٹو میٹڈ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

9 برانچوں کو ماڈل برانچ کا درجہ دے کر جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں اور یوٹیلٹی بلز کی وصولی اور ادائیگی اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔

5 مارچ۔2015ء سسٹم کے ذریعے منسلک کردی گئی ہے اور جلد ہی اے ٹی ایم مشین برانچوں میں فراہم کردی جائیں گی رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب نے کہا کہ اس وقت بینکنگ کے شعبہ میں سخت مقابلہ کی فضا ہے اب وہی ادارہ کامیاب ہوگا جو اپنے کلائنٹس کو بہترین سروس مہیا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سٹاف کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے ماہانہ بنیاد پر اجلاس ہونگے اور ہر اجلاس میں ٹاپ تین اضلاع کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب نے کہا کہ ہم اس وقت پیداواری قرضہ جات کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک، مشینری، گولڈ لون کی سکیموں کے تحت قرضہ جات جاری کر رہے ہیں اور جلد ہی بائیو گیس، موبائل ملک چلر، رورل بزنس فنانس ، خواتین کوآپریٹوز، انڈسٹریل کو آپریٹوز ، لائیو سٹاک فیٹرنگ اور دیگر سکیموں کے تحت قرضہ جات کا اجراء بھی شروع کر رہے ہیں اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ان کو موجودہ حالات کے مطابق ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ وہ موجودہ حالات میں بہتر نتائج دے سکیں۔ محکمہ امداد باہمی اور بینک کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں