نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے سماں باندھ دیا،

16سو طلبہ نے یونٹی شو کا شاندار مظاہرہ کیا ،بچوں نے پاکستان کا نقشہ بنایا،علاقائی ثقافت کے رنگوں کو بھی اجاگر کیا گیا

جمعرات 5 مارچ 2015 23:45

نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے سماں باندھ دیا،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے سماں باندھ دیا، حاضرین نے طلبہ کی شاندار پرفارمنس بھرپور داد دی۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ پنجاب کے 16سو طلبہ پر مشتمل دستے نے یونٹی شو کا شاندار مظاہرہ کیا، فورٹریس سٹیڈیم میں بچوں نے پاکستان کا نقشہ بنایا اس کے علاوہ کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے علاقائی ملبوسات میں ملبوس طلبہ نے علاقائی ثقافت اور ملکی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا، طلبہ نے کشمیر کے رنگ برنگے کپڑے، خیبر پختونخوا کے روایتی واسکٹ اور رومال، بلوچستان کے پگڑیوں ، سندھ کے اجرک اور سندھی ٹوپی جبکہ پنجاب کے طلبہ نے روایتی دھوتی اور کرتہ پہن کر علاقائی ثفاقت کا سماں باندھ دیا۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے کی پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لئے اور ان کو تالیاں بجا کر بھرپور داد دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں