یو ای ٹی میں آٹ کم بیسڈ ایجوکیشن اور اسیسمنٹ سسٹم آف ایکریڈیشن سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 5 مارچ 2015 23:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء)پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اشتراک سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہو ر کے کیمیکل سیمینار ہال میں آٹ کم بیسڈ ایجوکیشن اور اسیسمنٹ سسٹم آف ایکریڈیشن سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ایمریٹس پریذیڈنٹ آف انسٹیٹیوشن آف انجینئرز سنگا پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر کائی سینگ لاک نے پروگرام ایویلیویٹرز کو بین الاقوامی سطح پر رائج ایکریڈیشن سسٹم سے متعلق لیکچردیا۔

جس میں انہوں نے اس امر پر زوردیا کہ پاکستان میں تکنیکی تعلیم کا معیار عالمی سطح پر بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ واشنگٹن اکارڈ کے تحت پاکستان کے ٹیکنیکل اداروں کا معیار بلند ہوجائیگا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے ورکشاپ کے مقاصد اور نتائج پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تعلیمی معیار کی بہتری کی ضرورت ہر دور میں رہتی ہے، اساتذہ کو اپنا تدریسی معیار جدید خطوط کی روشنی میں بہتر بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

ہم وسائل کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی طرف سے عالمی معیار کے مطابق چیک اینڈ بیلنس سسٹم کے تحت لائسنس جاری کرنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔اس ضمن میں عالمی سطح پر واشنگٹن اکارڈ میں مستقل نمائندگی کی کوششیں بھی قابل قدر ہیں۔ ملکی سطح پر انجینئرنگ کے معیارکو بہتر بنانے کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک کے انجینئرزکے مساوی حیثیت منوانے کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ورکشاپ میں تمام ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، رجسٹرار سمیت دیگر یونیورسٹیز سے بھی سینئر اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں