زندگی کی آخری سانس تک پنجاب کی ثقافت اورپنجابی زبان کے فروغ کیلئے کام کرتا رہوں گا ‘ شوکت علی

جمعہ 6 مارچ 2015 12:50

زندگی کی آخری سانس تک پنجاب کی ثقافت اورپنجابی زبان کے فروغ کیلئے کام کرتا رہوں گا ‘ شوکت علی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) فوک گلوکار شوکت علی نے کہاہے کہ پنجابی زبان میں گلوکاری کے ذریعے ہم نے اپنی شناخت سے دنیا بھر میں پاکستان کو روشنا س کروایا ہے جس ملک میں بھی پرفارم کرنے کیلئے گیا وہاں اپنے پنجاب کی ثقافت کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے شو زمیں انگزیزوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرتی ہے جن کو پنجابی زبان کی الف ،ب کا بھی علم نہیں مگر پنجابی زبان کی جو چاشنی ،مٹھاس اورخوشبو ہے و ہ ان کو میرے شو میں کھینچ لاتی ہے ۔

شوکت علی نے کہاکہ میں پوری دنیا میں پاکستان اور پنجابی زبان کے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں اداکررہا ہوں اورزندگی کی آخری سانس تک پنجاب کی ثقافت اورپنجابی زبان کے فروغ کیلئے کام کرتا رہوں گا ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی پنجاب میں جس قدر مجھے پذیرائی ملی میں اس کو بیان نہیں کرسکتا کیونکہ وہ بھی پنجابی زبان کے دیوانے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں