نو منتخب سینیٹرز راجا ظفر الحق کی دیگر سینٹرز کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

جمعہ 6 مارچ 2015 14:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) پنجاب سے نومنتخب سینیٹرز راجہ ظفر الحق، چودھری تنویر اور نجمہ حمید نے داتا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ لیگی رہنماوں کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی سے ملک میں ترقی ہو گی۔

(جاری ہے)

سینیٹرز کی داتا دربار حاضری کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، سینیٹرز کے ہمراہ وزیر خوارک پنجاب بلال یاسین سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے، سینیٹرز نے دربار پر ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں کیں، جبکہ پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، کوئی بھی پارٹی آئے دعا یہی ہے کہ ملک ترقی کرے، انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی سے ملک میں ترقی ہو گی، پاکستان میں امن اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں