قائمقام سپیکر کی (ن)لیگی خاتون رکن اسمبلی کو موبائل فون استعمال کرنے پر ”ڈانٹ “ رکن اسمبلی کی عجیب و غریب وضاحت

جمعہ 6 مارچ 2015 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) قائمقام سپیکر نے (ن)لیگ کی خاتون رکن اسمبلی کو ایوان میں موبائل فون استعمال کرنے پر ”ڈانٹ “ پلا دی‘رکن اسمبلی کے عجیب و غریب جواب پر اراکین اسمبلی مسکراتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جب مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی فرح ناز بلوچ نے ایوان کی کارروائی کے دوران اپنے پرس سے فون سنا تو قائمقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے انہیں ڈانٹ پلاتے ہوئے کہاکہ یہ ایوان ہے اگر فون سننا ہے تو باہر اسمبلی کی لابی میں چلی جائیں جس پر مذکورہ رکن اسمبلی کاکہناتھاکہ وہ موبائل فون کا وائبریشن چیک کر رہی تھیں اس پر اراکین اسمبلی مسکرانے لگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں