پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 10کروڑ کے فنڈجاری ، انشا اللہ اگلے سال بجٹ اجلاس نئی بلڈنگ میں ہو گا،قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی کی پنجاب اسمبلی کی مکی مدنی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے کہا ہے کہ وزیر علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے 10کروڑ کے فنڈجاری کر دئے ہیں۔ انشا اللہ اگلے سال بجٹ اجلاس نئی بلڈنگ میں ہو گا۔وہ جمعہ کو پنجاب اسمبلی کی مکی مدنی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معزز ارکین اسمبلی ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی ، افسران و دیگر اسمبلی سٹاف بھی موجود تھے ۔سردار شیر علی خاں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مسجد کی تعمیر کے لئے تمام معزز اراکین کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔ تمام ممبران مسجد کی تعمیر کے لئے دل کھول کر حصہ لے رہے ہیں،مسجد کی تعمیر کے لئے2 کروڑ 50لاکھ روپے درکار ہیں جبکہ ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں ، انشا اللہ ایک سال میں مسجد کی تعمیر مکمل کر دی جائے گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں