پنجاب سے نومنتخب (ن) لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کا ووٹ دینے والے 42 (ن) لیگی ارکان کیلئے دوبئی کی سیر کے پیکج کا اعلان

جمعہ 6 مارچ 2015 20:46

پنجاب سے نومنتخب (ن) لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کا ووٹ دینے والے 42 (ن) لیگی ارکان کیلئے دوبئی کی سیر کے پیکج کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) پنجاب سے سینیٹ کے نومنتخب رکن چوہدری تنویر نے انہیں ووٹ دینے والے پنجاب اسمبلی کے 42 (ن) لیگی ارکان کیلئے دوبئی کی سیر کے پیکج کا اعلان کردیا ، دورے کی تاریخ کا تعین چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان نے سینیٹ انتخابات جیتنے کی خوشی میں پنجاب اسمبلی کے 42 ارکان کو دبئی کی سیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ارکان کو دوبئی کے فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرا کر ایک ہفتہ دوبئی میں سیر و تفریح کرائی جائے گی ۔ دورے کی تاریخ کا تعین سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں