لاہور : اداکارہ میرا کو شادی کے لیے منانے قبائلی رہنما وزیر صافی لاہور پہنچ گئے۔

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:56

لاہور : اداکارہ میرا کو شادی کے لیے منانے قبائلی رہنما وزیر صافی لاہور پہنچ گئے۔

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : اداکارہ میرا کو منانے کے لیے قبائلی رہنما وزیر صافی لاہور پہنچ گئے، یاد رہے کہ وزیر صافی نے میرا کے اسپتال کے لیے 25 کروڑ اور پھر 50 کروڑ دینے کی پیشکش کی تھی ان کا کہنا تھا کہ میں میرا سے شادی کے لیے تیار ہوں جس کے لیے اداکارہ میرا نے پہلے تو شرائط کی ایک لمبی فہرست دی لیکن پھر کہا کہ میں ابھی جوان ہوں اور کسی بوڑھے سے شادی نہیں کروں گی، تاہم وزیر صافی اداکارہ میرا کو شادی کے لیے منانے لاہور پہنچ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے اداکارہ میرا کی ہر شرط منظور ہے میں ان کی خاموشی کو رضامندی سمجھتا ہوں.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں