اداکارہ و ماڈل جگن کاظم نے اپنی پروڈکشن کے تحت کامیڈی ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:33

اداکارہ و ماڈل جگن کاظم نے اپنی پروڈکشن کے تحت کامیڈی ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) اداکارہ و ماڈل جگن کاظم نے اپنی پروڈکشن کے تحت کامیڈی ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا‘اپر یل میں ڈرامہ کی ریکارڈنگ کا باقاعدہ آغاز کرینگی۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران جگن کاظم نے بتایا کہ ڈرامے کا سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور یہ ڈرامہ 16 اقساط پر مبنی ہو گا اور ڈرامہ کی ریکارڈنگ کا باقاعدہ آغازاپر یل میں کیا جائیگا جس کیلئے مختلف فنکاروں کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے ملاقاتیں کر رہی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں