ڈی جی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد یژب ہنجرا کا ریس کورس پارک میں لگائی جانے والی نمائش کا دورہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد یژب ہنجرا نے محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے نیشنل ہا رس اینڈ کیٹل شو کے موقع پر ریس کورس پارک میں لگائی جانے والی نمائش کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس پانچ روزہ نمائش میں صوبہ کے 22 اضلاع کی صنعت زاروں اور مختلف این جی اوز کی طرف سے تیار کردہ پارچہ جات رکھے گئے ہیں جبکہ گلگت، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور دیگر شہروں کی مصنوعات کو بھی خاص طور پر یہاں رکھا گیا ہے ۔

اس نمائش میں لوگ جوق در جوق شرکت کر رہے ہیں اور تیارہ کردہ مختلف پراچہ جات کی خریداری کر رہے ہیں اورجبکہ یہاں پر رکھے گئے پارچہ جات کو دیکھ کر ہنر مندوں کی مہارت پر داد تحسین بھی پیش کر رہے ہیں۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کہا ہے کہ صنعت زاروں میں تیارہ کردہ پارچہ جات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ ہمارے ہنر مندوں کی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر میں بھی تسلیم کیا جا سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں