اسلامی سکالر الشیخ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی جدہ میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات‘ اپنی تصنیف”مضامین حرم“پیش کی

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:56

جدہ/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) مکہ مکرمہ کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ صولتیہ کے جید اسلامی سکالر الشیخ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے جدہ میں ملاقات کی اور اپنی تصنیف”مضامین حرم“پیش کی۔وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کے صاحبزادے قاری محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ علماء کرام کو خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

دینی رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ آگے بڑھیں اور دہشگردی اور فرقہ واریت کیخلاف حکومت کا ساتھ دیں۔ الشیخ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ علماء کرام نے عوام کو ہمیشہ اتحاد‘اخوت‘ رواداری اور برداشت کا پیغام دیا ہے۔حقیقی علماء ہمیشہ عوام کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں اور توڑنے ‘تفرقہ پھیلانے کے مذموم عمل کو ہمیشہ نفرت اور نا پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ علماء کرام کو اپنی صفوں سے ان عنا صر کو باہر نکالنا ہوگا جو انتہا پسندی کے زہر میں بجھے انتشار کے خنجر سے اتحاد اور اتفاق کی شہ رگ کاٹنے کیلئے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں